ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ، جس میں خطے کی صورت حال ، سہ ملکی گیس پائپ لائن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس سے پہلے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تو چکلالہ ایئربیس پر وزیر مہمان داری راجہ پرویز اشرف نے ان کا استقبال کیا ۔بعد میں ایران کے صدر ایوان صدر اسلام آباد آئے تو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔صدر پرویز مشرف نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا اسکے بعد دونوں صدور کے درمیان ون آن ون مذاکرات ہوئے ۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیرخارجہ منوچہر متقی ، وزیرتجارت کے ساتھ وزارت توانائی ، وزارت پیٹرولیم اور محکمہ درآمد و برآمد کے اعلیٰ حکام بھی آئے ہیں ۔
ایوان صدر میں دونوں صدور کے درمیان مذاکرات کے موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر اعلی حکام بھی وہاں موجود تھے ۔