شنبه 16/نوامبر/2024

بھارتی راکٹ دس سٹیلائٹس لے کر خلا میں روانہ

پیر 28-اپریل-2008

دس سیٹلائٹس لے کر جانے والا بھارتی راکٹ خلا میں روانہ ہوگیا ہے،حکام نے اسے ملک کے 45 سالہ خلائی پروگرام کے لئے سنگ میل قراردیا ہے۔
 راکٹ کو مدھرا پردیش کے علاقے Sriharikota کے اسپیس اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔راکٹ کے ساتھ ایک ریموٹ کنٹرول سیٹلائیٹ، ایک چھوٹی سیٹلائیٹ اور جرمنی اور کینیڈا کے تحقیقی انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی آٹھ نینو سیٹلائٹس روانہ کی گئی ہیں ۔
یہ سیٹلائیٹس ایک ایک منٹ کے فرق سے مدار میں چھوڑی جائیں گی۔اس تجربے کے بعد بھارت دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے دس سیٹلائیٹ ایک ساتھ خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجی ہیں ۔ اس سے قبل روس نے آٹھ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی