شنبه 16/نوامبر/2024

برطانیہ، بالفور اعلان پر فلسطینیوں سے معذرت کرے

پیر 28-اپریل-2008

1948ء میں فلسطین کے علاقے میں یہودیوں کے قبضے  ‘‘نکبہ’’ کی یاد منانے کے لئے قائم اعلی کمیٹی نے برطانیہ سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ فلسطین میں بالفور اعلان کے ذریعے یہودی وطن قائم کرنے پر فلسطینیو ں سے معذرت طلب کریں- ‘‘نکبہ’’ کے واقعے کی تاریخ کے قریب آنے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آجائیں جہاں سے انہیں جبراً نکال دیاگیاتھا-
انہوں نے کہاکہ اگر معاہدے بھی طے پاگئے تب بھی فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن واپسی کا اعلان کریں اور کسی قسم کے دباؤ میں  نے سے انکار کردیں- انہوں نے کہاکہ فلسطین پر اسرائیلی تسلط کو ساٹھ برس گزر چکے ہیں اور اس عرصے میں فلسطینی شدید قسم کا رروائیوں اور ظلم وزیادتی کا مسلسل نشانہ بنے رہے ہیں-
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے ایک ایک انچ کی آزادی ہماری منزل ہے اور اس منزل کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فلسطینیوں میں اتفاق و اتحاد پیدا ہو- کمیٹی نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ختم کردیں اور فلسطینیو ں کے درمیان مذاکرات پر توجہ دیں- کمیٹی نے اعلان کیا کہ جہاں فلسطینی مہاجرین موجود ہیں ان عرب اور یورپی ممالک میں ‘‘نکبہ’’  کی یاد میں اجلاس منعقد کئے جائیں گے-

مختصر لنک:

کاپی