مصر میں اخوان المسلمون اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی مشترکہ سرگرمیوں کی خبروں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے-
قاھرہ میں جامعہ ازھر کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الحئی فرماوی کے وکیل جمال تاج الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں ’’حماس اخوان اکٹھ‘‘ نام کی کوئی چیز نہیں- اس ضمن میں عربی اخبار ’’اھرام‘‘ میں شائع خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں- انہوں نے کہا کہ حماس اور اخوان کی مشترکہ سرگرمیوں کی آڑ میں بے گناہ شہریوں اور علماء کی گرفتاری غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام ہے-
تاج الدین نے مصر کی وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ اخبارات میں شائع من گھڑت خبروں کا نوٹس لیں اور ہر فورم پر انہیں منظر عام پر لائیں- انہوں نے میڈیا کے بعض عناصر پر بھی تنقید کی-