پنج شنبه 01/می/2025

حماس اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں کرتی ہے: نکولس سرکوزی

ہفتہ 26-اپریل-2008

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان، مشرق وسطی میں حماس اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے خلاف ہیں- افغانستان کو مزید سات سو فرانسیسی فوجی بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے صدر سرکوزی نے کہا کہ اگر فرانس نے افغانستان کو تنہاء چھوڑ دیا تو پاکستان کارڈز کے بنے ہوئے مکان کی طرح گر جائے گا-
پرائم ٹائم انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جو دہشت گردوں کے قبضے میں جاسکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ وہ ایران اور حماس سے مذاکرات کیلئے اس لیے خلاف ہیں کہ وہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی بات کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ فرانس ترکی کی یورپین یونین میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہے گا اور ضروری ہوا تو یورپ میں اس مسئلے پر ریفرنڈم کروایا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی