پنج شنبه 01/می/2025

ماسکو محمود عباس سے نالاں

جمعرات 24-اپریل-2008

روس فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے مؤقف سے نالاں ہے- روسی اخبار کو‘‘میرسانت’’  نے فلسطینی صدر کے دورہ روس کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے-
 رپورٹ الیگزینڈر ریتوف نے تیار کی ہے جس کا عنوان ہے ‘‘محمود عباس کے اقدامات ماسکو کو سمجھ نہیں آتے’’  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ روس کو محمود عباس کے ذریعے مشرق وسطی کے امور سے دور رکھنا چاہتے ہیں- روس کے خیال میں محمود عباس امریکیوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی ذمہ داری علاقے میں روس کے کردار کو کم کرنا ہے-
روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے محمود عباس کے مذاکرات میں بات چیت آسان نہیں ہوگی- ماسکو کے خیال میں محمود عباس علاقے کے مسائل کے حل کے لیے روس کے حصے کو بڑھا سکتا ہے- مالی امداد کے بدلے میں روسی قیادت فلسطینی اتھارٹی سے مشرق وسطی میں قیام امن کی کارروائی میں ماسکو کی مؤثر شرکت کا مطالبہ کرے گا-

مختصر لنک:

کاپی