اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے مزاحمت کاروں نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کو تباہ کردیں گے-
اسرائیلی ٹی وی پر ایک مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں- صدر عباس کے ساتھ جاری مذاکرات طویل عرصے تک جاری رہ سکتے ہیں- اسرائیلی صدر نے فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا جس میں فلسطینیوں کی واپس کا امکان پیدا ہو-