اسرائیلی قابض افواج کی فضائیہ کے سابق کمانڈر جنرل اوی ہوبن نون نے کہاہے کہ حماس کے لیڈروں کو اغوا کرلیا جائے تاکہ اسرائیلی قابض فوج کے سپاہی گیلاد شالت کو رہا کرایا جاسکے- انہوں نے مزید کہاکہ اس مسئلے پر حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے سے ’’اسرائیلی قیادت ‘‘کمزوری ظاہر ہوگی- سابق کمانڈر نے عبرانی روزنامے ‘‘معاریف’’ کو انٹرویو ودیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے لبنان میں اپنی دوسری جنگ ہاری ہے اور اگر اس نے اس سے سبق نہ سیکھا تو اسرائیل ئندہ ہونے والی تمام لڑائیاں ہار جائے گا-
انہوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ اعلی جنرل دان ہالوز پر بھی تنقید کی اور کہاکہ دوسری جنگ لبنان کے دوران ا ن کی کارکردگی قابل تعریف نہ تھی، انہوں نے دوسری افسران سے مشورہ نہ کیا اور تن تنہا فیصلے کرتے رہے- بن نون نے مزید کہاکہ لبنانی حزب اللہ نے دواسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کیاتھا اور انہیں ہلاک کردیا تھا-
