اسرائیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) غزہ کے بعد غرب اردن میں اپنی اتھارٹی قائم کرنے کی تیاری کررہی ہے-
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے غرب اردن میں حماس کی حکومت کے خدشے کے تحت ایک دستاویز تیار کی ہے جس میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات اسی نہج پر جاری رکھے تاکہ حماس کو غرب اردن میں حکومت سازی سے روکا جاسکے-
دستاویز میں مزید کہا گیا کہ اس امر کا قوی امکان موجود ہے کہ آئندہ فلسطین میں ہونے والے عام انتخابات میں حماس غرب اردن میں بھی کلین سویپ کر کے اپنی حکومت بناسکتی ہے- رپورٹ کے مطابق اس خدشے کے تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے امریکی مندوب برائے مسئلہ فلسطین جنرل جیمز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں-