پنج شنبه 01/می/2025

لبنان میں فلسطینیوں میں دھڑا بندی پیدا کی جار ہی ہے

منگل 22-اپریل-2008

میں حماس کے دفتر کے رابطہ افسر اشرف مرہ نے کہا ہے کہ فتح اور پی ایل او کے اندر نمایاں مقام رکھنے والا ایک گروپ سرگرم ہے تاکہ فلسطینی مہاجرین کو لبنان میں علاقائی مسائل میں پھنسایا جاسکے- قدس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے مرہ نے کہاکہ لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں کو  منظم حملوں کانشانہ بنایا جا رہاہے تا کہ وہ مقامی لڑائیوں میں حصہ دار بن سکیں- انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیوں سے لبنان کی ان جماعتوں کو فائدہ ہوگا کہ جو لبنان کی حکومت کو یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ فلسطینی مہاجرین لبنان کے لئے مسئلہ ہیں اور انہیں نکال باہر کیا جائے –
 گزشتہ برس نہر البارد کے مہاجر کیمپ میں ہونے والی افسوس ناک تباہی کا ذکر کرتے ہوئے مرہ نے کہاکہ فتح اور پی ایل او سے تعلق رکھنے والی کئی جماعتیں کوشش کررہی ہیں کہ جنوبی عین الحلومہاجر کیمپ میں فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھگڑے شروع ہوجائیں-
 لبنان میں موجود فلسطینیوں میں اس سے شدید خوف پیدا ہوچکاہے اور وہ پریشان ہیں کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے – انہوں نے الزام عائد کیا کہ لبنان میں پی ایل او کے مستقل نمائندے عباس ذکی جو فتح کے راہنما ہیں ،کوشش کررہے ہیں کہ عرب ممالک کے حوالے سے فلسطینیوں کا جو موقف ہے اس سے ہٹ کر کوئی راہ اختیار کی جائے-

مختصر لنک:

کاپی