پنج شنبه 01/می/2025

قیام امن کے معاہدے کی صورت میں حماس مغربی کنارے کا کنٹرول حاصل کرلے گی

پیر 21-اپریل-2008

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مستقل معاہدہ طے پاجانے کی صورت میں مغربی کنارے پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا کنٹرول ہوجائے گا-
 تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق امریکی مطالبے پر اسرائیلی افواج نے دستاویز تیارکی ہے جس میں دعوی کیاگیاہے کہ مستقل قیام امن کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد حماس جمہوریت کے ذریعے مغربی کنارے کا کنٹرول حاصل کرے گی- حماس انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج فلسطینیوں سے مذاکرات میں حکومت کے لئے پیرامیٹر متعین کرے گی-

مختصر لنک:

کاپی