فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم جاننے کے لیے گلاسکو کے ایک وفد نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جس میں گلاسگو سنٹرل سے لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر انس سرور، سکاٹس پارلیمنٹ کی ممبر پولین میکلین، اسلامک ریلیف کے حبیب ملک اور عرفان یونس شامل تھے-
دورے کے بعد ڈاکٹر انس نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کے محاصرے کے بعد غزہ کے عوام شدید بحرانوں میں مبتلا ہیں- یہ بحران نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی اور سب سے بڑھ کر انسانی ہیں- علاقے کے 80 فیصد لوگ نہ صرف بیروزگار بلکہ شدید غربت کا شکار ہیں اور ان کا تمام تر انحصار اقوام متحدہ کے خوراک پروگرام پر ہے-
غزہ میں صرف خوراک ہی نہیں دوائیاں لے جانے پر بھی پابندی ہے- ہمارے وفد نے غزہ میں فلسطین کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء کا دورہ کیا وہاں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خلیف نے بتایا کہ ہسپتال میں دوائیاں اور دیگر ضروری آلات تیزی سے کم ہو رہے ہیں- ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 450 ایسی دوائیوں کی لسٹ دی ہے جو انتہائی ضروری ہیں جبکہ ہمارے پاس ان میں سے 130 ختم ہو چکی ہیں اور مزید سٹاک محدود ہے- اسرائیلی حکومت ہسپتال میں نئے آلات کی تنصیب اور پرانے آلات کی مرمت کی سہولتیں مہیا نہیں کررہی- بجلی دن میں 1212 گھنٹے تک بند رہتی ہے-
چنانچہ ہمیں خصوصی جنریٹر استعمال کرنا پڑتے ہیں لیکن اب ان کا ایندھن بھی ختم ہونے کے قریب ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو انصاف، آزادی اور امن اپنے سے نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا بھر میں امن کے قیام میں مدد ملے گی- اسرائیل کی بے گناہوں کی شہید کرنے کی موجودہ پالیسیاں صرف شدت پسندی کو ہوا دے رہی ہیں-