پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے سرحد پر روبوٹ کی مدد سے سرنگوں کی تلاش شروع کردی

ہفتہ 19-اپریل-2008

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مجاہدین اور لبنانی حزب اللہ کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کی تلاش کے لیے ربورٹ کا ستعمال شروع کیا ہے –
 اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے شمالی فلسطین میں ’’تسئیلیم‘‘ ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کو زیر زمین سرنگوں کی حوالے سے تربیت دینا شروع کی ہے- فوج نے یہ فیصلہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے سرنگوں کے ذریعے اسلحہ اسمگلنگ اور فوج پر حملوں کے طور پر استعمال کرنے کے تناظر میں کیا ہے –
ربورٹ کی مدد سے سرنگوں کے اندر کے حالات اور تصاویر کے حصول کے لیے انہیں استعمال کرنے کا تجربہ پہلی مرتبہ کیا گیاہے- رپورٹ میں کہاگیا کہ فلسطینی مجاہدین کے طرز پر لبنانی حزب اللہ بھی اسرائیل سے ملحقہ سرحد کے ساتھ سرنگیں کھود رہی ہے- رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فوج سرنگوں کو دریافت کرنے کے بعد انہیں زمیں بوس کرنے کے بجائے اپنی کام میں لانے پر بھی غور کر رہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی