پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل میں فضائیہ کے نئے چیف کا تقرر

جمعہ 18-اپریل-2008

اسرائیل نے برگیڈئیر جنرل عیدو نحوشتان کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے- وہ اس سے قبل فوج میں جنگی منصوبہ سازی کے محکمہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے- ان کا تقرر برگیڈیئر جنرل علی عیزر شکیدی کی جگہ عمل میں لایا گیا ہے-
 آئندہ چند دنوں میں شکیدی ریٹائر ہو جائیں گے- سرکاری ریڈیو کے مطابق -نحوشتان کو 1977 ء میں فوج میں لڑاکاطیاروں کے پائلٹ کے طور پر بھرتی کیاگیاتھا، اس کے بعدانہوں نے اسرائیل کی شام اور لبنا ن کے خلاف فوج کشیوں میں حصہ لیااور نمایاں خدمات انجام دیں-2004 ء میں انہیں وزیر دفاع عمیر بیریز کی سفارش پر فوج میں ’’وار پلاننگ‘‘ کے شعبے کا سربراہ مقرر کیا گیا -2006 ء کے لبنان پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی بھی موصوف نے ہی کی جس میں اسرائیلی فوج کوشرمناک شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا-

مختصر لنک:

کاپی