پنج شنبه 01/می/2025

موساد کے وفد کا دورۂ مقبوضہ کشمیر، پاکستان کے سرحدی علاقوں کا جائزہ لیا

منگل 15-اپریل-2008

اسرائیلی خفیہ سروس موساد کے خصوصی وفد نے بھارتی وزیر دفاع کی نیوکلیئر کمیٹی کے چوبیس ارکان کے ساتھ گزشتہ روز وادئ کشمیر کے معروف علاقوں لداخ، سری نگر، ڈوڈا اور جموں کا فوجی وزٹ کیا ہے- اس موقع پر اسرائیلی وفد نے بھارتی سرحدوں پر موجودہ فوجی مورچوں سے پاکستان کے سرحدی علاقوں کا جائزہ لیا اور بھارتی افواج کے اعلی افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا-
 جس میں کارگل کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی- کہا جارہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اسرائیل اور بھارت میں دفاعی تعاون کا خفیہ معاہدہ موجود ہے اور بی ایس ایف کے دو ہزار افسران اسرائیل کے تربیت یافتہ ہیں-

مختصر لنک:

کاپی