پنج شنبه 01/می/2025

’’فوج کشی حماس کی قوت میں اضافے کا باعث‘‘

منگل 15-اپریل-2008

اسرائیلی بری فوج کے اعلی سطحی افسر بریگیڈئیر جنرل ایلام ملکا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر فوج کشی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی طاقت میں مزید اضافے کا باعث بنی-
 فوجی ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے منظم انداز میں مزاحمت کچلنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن حماس کے جنگجو حقیقی فوج کا کردار ادا کر کے اسرائیل کو پسپا کرتے رہے- دوسری جانب اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعلی سطحی فوجی اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی فوج کشی کے باوجود حماس اپنی طاقت میں مزید اضافہ کررہی ہے- حالیہ کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ حماس کے پاس مضبوط قوت ارادی اور جنگجویانہ مہارت کے حامل ارکان کی بڑی تعداد موجود ہے-
 اسرائیلی فوج حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہی ہے- رپورٹ کے مطابق حماس کی بڑھتی ہوئی طاقت سے اسرائیل کے علاوہ فتح پارٹی کو بھی تشویش ہے- فتح کے ایک سرکردہ راہنماء جس نے اپنا نام نہیں ظاہر کیا نے کہا ہے کہ غزہ سارے کا سارا حماس میں تبدیل ہو چکا ہے- فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے مل کر غزہ کو تباہ کردینا چاہتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی