شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی سپیکر کی عرب حکمرانوں پر تنقید

پیر 14-اپریل-2008

فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے قائم مقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے حصار بندی کے حوالے سے عرب حکمرانوں کی سرد مہری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-
 انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی پارلیمنٹ اور حکمران غزہ کو نظر انداز کیے ہوئے ہیں- ہم نے اپنے بھائیوں سے حصار بندی کے خاتمے کی اپیل کی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا- ہم نے عرب لیگ جنرل سیکرٹری کو خط لکھا اور بالمشافہ ملاقات کی لیکن کوئی حرکت نہیں ہوا-
 ہم نے عرب پارلیمنٹس سے مطالبے اور اپیلیں کی ہیں کہ وہ حصار بندی کے خاتمے اور عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل کے لیے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں-

مختصر لنک:

کاپی