پنج شنبه 01/می/2025

سعودی فرمانروا اور مصری صدر کے درمیان ملاقات

جمعرات 10-اپریل-2008

خادم الحرمین الشریفین ملک عبداللہ نے مصری صدر حسنی مبارک سے لبنان ،فلسطین، عراق اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی-
 بحیرہ احمر کے کنارے واقع شرم الشیخ کے کانفرنس سنٹر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے سربراہان نے فلسطینیوں کے مسئلے کے حل اور بیت المقدس دارالحکومت والی فلسطینی ریاست کے قیام پر غور و خوض کیا- اس ملاقات میں لبنان وار عراق کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی- قاہرہ میں سعودی عرب کے سفیر حشام ناظر نے کہاہے کہ یہ ملاقات انتہائی اہم تھی، اس ملاقات کامقصد علاقائی مسائل کا حل تلاش کرناتھا- انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کی علاقے میں غیر معمولی اہمیت ہے – اس لئے علاقائی مسائل پر ان کے موقف کی اہمیت بھی کافی بڑ ھ جاتی ہے-
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سربراہان نے اس خواہش کااظہار کیا کہ اہم معاملات پر ایک دوسرے سے مشاورت کی جائے گی- لبنان کے سیاسی خلفشار کی وجہ سے دونوں لیڈروں نے دمشق میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کی تھی- شرم الشیخ پہنچنے پر سعودی فرمانروا کا استقبال حسنی مبارک اور اعلی حکام نے کیا-

مختصر لنک:

کاپی