پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کے اہم ائیرپورٹس، بندر گاہیں اور حساس تنصیبات زد میں آ گئیں

جمعرات 10-اپریل-2008

شام نے زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل تیار کرلیا ہے جو دو سو پچاس کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-
اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے اہم ائیرپورٹس، بندرگاہیں اور حساس تنصیبات شام کے میزائل کی زد میں آگئی ہیں- یہ میزائل بھاری وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو پہلے سے موجود میزائلوں سے زیادہ جدید ہے اور یہ کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے-
 اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ میر ڈیگن نے کابینہ ذیلی کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت شام کی فوجی صلاحیت صرف اپنے دفاع تک محدود ہے اور ابھی دمشق کے عزائم جارحانہ نظر نہیں آتے-

مختصر لنک:

کاپی