شنبه 16/نوامبر/2024

مصر میں مجوزہ کانفرنس میں امریکہ ،مصر ،اسرائیل کی قیادت شرکت کرے گی

بدھ 9-اپریل-2008

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس مئی کے وسط میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس مصر میں ہوگی اور اس کانفرنس میں امریکی صدر جارج بش، اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور مصری صدر حسنی مبارک شرکت کریں گے-
فلسطین کے ایک اعلی افسر نے منگل کے روز اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ یہ کانفرنس شرم الشیخ میں ہوگی اور اس کانفرنس میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں بات چیت کی جائے گی – اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہاہے کہ ہمیں ایسی کسی کانفرنس کا علم نہیں ہے – مشرق وسطی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس شرم الشیخ کے مقام پر 10-18مئی کے درمیان ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی