پنج شنبه 01/می/2025

ایران حملے سے گریزکرے: اسرائیل

منگل 8-اپریل-2008

اسرائیل کے وزیر برائے نیشنل انفراسٹرکچر بین الیزر نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا- ایک اجلاس میں الیزر نے کہا کہ ایران اسرائیل کی طاقت سے واقف ہے اور وہ شام اور حزب اللہ کو اسلحہ فراہم کر کے اشتعال پیدا کررہا ہے-
 الیزر جو کہ وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے سیکورٹی کابینہ کے ممبر بھی ہیں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا کیونکہ وہ اس اقدام کے ردعمل سے اچھی طرح واقف ہے- انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ دشمن اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کریں گے- اسرائیلی وزیر نے کہا کہ پانچ روزہ ملکی فوجی مشقوں سے ہمسایہ ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے-
 ادھر غزہ کے خلاف متوقع اسرائیلی فوجی آپریشن کی تیاریوں کے موقع پر اسرائیلی افواج میں بغاوت پھوٹ پڑی جس سے اسرائیلی فوجی قیادت کو زبردست دھچکا لگا ہے- غزہ کی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی چھاؤنی میں افسران کے نامناسب رویے کے باعث پانچ فوجی چھاؤنی چھوڑ کر چلے گئے- اسی چھائونی پر بغاوت کا یہ دوسرا واقعہ ہے- فوجی حلقے بغاوت کے عنصر کی موجودگی کو اسرائیل کے لیے خطرناک قرار دے رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی