اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو ایک دھمکی آمیز خط بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کسی بھی کارروائی سے خبردار کیا تھا-
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں شام کے صدر بشار الاسد کو ایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا کہ شام حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ کی شہادت کے بدلے کے سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز کرے-
ذرائع نے بتایا کہ اس پیغام میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر دنیا بھر میں کہیں بھی یہودیوں پر حملہ کیا گیا تو شام اور حزب اللہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا- حزب اللہ کے معروف کمانڈر عماد مغنیہ کو چند ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک بم دھماکہ میں شہید کیا گیا تھا-