مصر کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ ازھر نے طلبہ کو فلسطینی راہنماء شیخ احمد یاسین شہید کی برسی منانے سے روک دیا-
جامعہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے طلبہ ونگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے شیخ یاسین کی یاد میں تقریب منعقد کرنے کی اجازت دے دی تھی بعد ازاں اسے بار بار ملتوی کردیا جاتا اور بالآخر شیخ یاسین کی برسی کی تقریب منانے سے روک دیا گیا- یونیورسٹی میں حماس سے وابستہ طلبہ تنظیم کے اراکین اور اخوان المسلمون کی طلبہ تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے اور تقریب کی اجازت نہ دینے پر سخت احتجاج کیا ہے-
دوسری جانب طلبہ نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف یونیورسٹی گرائونڈ میں مظاہرہ کیا- مظاہرے میں سینکڑوں طلبہ نے حکومت اور جامعہ کی انتظامیہ سے شیخ احمد یاسین کی برسی کی تقریبات منانے کی اجازت کا مطالبہ کیا-