پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کی داخلہ سیکورٹی کے وزیر کے قافلے پر فلسطینی مزاحمت کار کا حملہ

ہفتہ 5-اپریل-2008

فلسطینی مزاحمت کار نے فائرنگ کر کے اسرائیل کی داخلیہ سیکورٹی کے وزیر آفے دیختر کے اسسٹنٹ کو زخمی کردیا-
 اسرائیلی ریڈیو کے مطابق غزہ کے بالمقابل اسرائیلی وزیر کے قافلے پر فلسطینی مزاحمت کار نے فائرنگ کی جس سے آفے دیختر کے اسسٹنٹ ماتی غیل زخمی ہوگئے- ان کے زخم متوسط درجے کے ہیں- البتہ آفے دیختر حملے میں محفوظ رہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر برائے داخلہ سیکورٹی کے قافلے کے ہمراہ کینیڈین اور امریکی وفد بھی تھا جو غزہ کی سرحد کے قریب یہودی آبادی جفعات نازمایت کے دورے پر تھا-
 اسرائیلی وزیر برائے داخلہ سیکورٹی پر مزاحمت کاروں کے حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے- ایک ماہ قبل ان پر میزائل فائر کیا گیا تھا- جس میں ان کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا-

مختصر لنک:

کاپی