شنبه 16/نوامبر/2024

حکومتی شخصیات کو جنگی تربیت دینے کا اسرائیلی فیصلہ

جمعرات 3-اپریل-2008

اسرائیل کے داخلی سلامتی سے متعلق ادارے نے ممکنہ جنگ کی صورت میں کیمیائی اثرات سے بچنے اور جانی نقصان کا حجم کم سے کم کرنے کے لیے حکومتی اداروں کے اہلکاروں کو جنگی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو خطرہ ہے کہ ایران یا حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی آبادیوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں- اس ضمن میں داخلہ سیکورٹی کے ذمہ دار ادارے نے شہریوں کو زہریلی گیس سے بچائو کے لیے ’’گیس ماسک‘‘ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے- رپورٹ کے مطابق جنگی تربیت کا سلسلہ آئندہ منگل سے شروع ہوگا جس میں تمام وزراء، مشیروں اور تمام حکومتی اہلکاروں اور سیاسی قائدین کو جنگ کے دوران خود کو بچانے کے مختلف تکنیکی طریقے بتائے جائیں گے- تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عوامی تحفظ کا یہ اقدام 2006ء کی اسرائیل لبنان جنگ کے بعد حکومت پر کی جانے والی تنقید کے تناظر میں کیا گیا ہے- حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدام سے خطے میں کسی جنگ کے امکانات بھی دکھائی دیتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی