پنج شنبه 01/می/2025

یہودی سازشوں کے مقابلے کے لیے بیت المقدس کمیٹی کا قیام

جمعرات 3-اپریل-2008

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کی وزارت اوقاف کے تابع بیت المقدس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوا- اجلاس میں وزیر اوقاف ڈاکٹر یوسف منسی، بیت المقدس کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ ابو جربوع، بیت المقدس کمیٹی کے نائب سربراہ اور کمیٹی کے دیگر تمام ارکان نے شرکت کی- ڈاکٹر یوسف نے کمیٹی کی تشکیل کی وجوہات اور اہداف بیان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد مسجد اقصی اور بیت المقدس کو یہودی بنانے کی سازش کا مقابلہ کرنا ہے- کمیٹی متعدد محاذوں پر کام کیا جائے گا- میڈیا کو صہیونی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا- اجلاس میں کمیٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی دی گئیں-

مختصر لنک:

کاپی