غزہ کی رفح سرحد پر پھنسے ہوئے مصری شہریوں کوپر امن طریقے سے مصر میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے- مصری حکومت نے انہیں مصر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی- ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے جن کے پاس مصری پاسپورٹ یا شناختی کارڈ ہیں- شہریوں نے مصر حکومت کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے مرحلے میں رفح کراسنگ کو شہریوں کی آمد و رفت اوراشیاء کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا جائے گا- واضح رہے کہ غزہ کی حصار بندی کے باعث بیسیوں مصری گزشتہ دو ماہ سے رفح سرحد پر پھنسے ہوئے تھے- غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) کی حکومت مسئلہ کے حل کے لئے مسلسل کوششیں کررہی تھیں- حماس حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں مصری حکومت نے متعدد فلسطینی اسیران کو بھی رہا کردیا ہے اور فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو بھی ان کے مالکان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا- مصری حکومت نے مصر میں داخل ہونے والی فلسطینیوں کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا تھا-
رفح سرحد پر پھنسے ہوئے مصری شہریوں کا مسئلہ حل ہوگیا
بدھ 2-اپریل-2008
مختصر لنک: