شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس مغربی کنارے میں بد امنی پر قابو پائیں،انسانی حقوق کی تنظیم

پیر 31-مارچ-2008

انسانی حقوق کے فلسطینی مرکز نے مغربی کنارے میں بد امنی اورانتشار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مجرمین کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیاہے-
 انسانی حقوق کے مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شخصی اورخاندانی تنازعات میں قتل کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں- گزشتہ روز قلقلیہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع دیہات کو ثلث میں دو خاندانوں کے درمیان مصالحتی جرگے میں فائرنگ کے واقعہ سے تین شہری ہلاک اور 11زخمی ہوگئے- فلسطینی اتھارٹی بد امنی کے خلاف لڑائی کا دعوی تو کررہی ہے جبکہ وہ اس کی آڑ میں مزاحمت کاروں کو غیر مسلح کرنے کی سازش میں مصروف ہے-

مختصر لنک:

کاپی