اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے جنگ بندی کو نظرانداز کر کے اسرائیل نئے نہج پر منصوبہ بندی کررہاہے- اسرائیلی سیاستدان اور منصوبہ ساز اس بات پر قائل ہوچکے ہیں کہ تنہا فوجی طاقت مزاحمت کی صورت میں اسرائیل کو لاحق چیلنجز اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی-
اسرائیل کو اسلامی تنظیموں کا سامنا ہے جن میں سرفہرست حزب اللہ اور حماس ہیں- لبنان جنگ میں شکست کے بعد حماس کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین طریقہ سیاسی اور فوجی دونوں محاذوں پر کوششیں ہیں – سیاسی محاذ پر کامیابی کی صورت میں علاقے میں اسرائیل کے لئے جنگ کے خطرات کم ہوجائیں گے- شام اور حزب اللہ سے جنگ کا خطرہ نہیں رہے گا-