اسرائیل نے مصر کو غزہ کی پٹی میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی تجویز دی ہے- عبرانی زبان میں ویب سائٹ ’’ٹیک ڈیٹک‘‘ میں جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایہود اولمرٹ حکومت نے مصر کو غزہ کی صورتحال میں تعاون کے حصول کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کو کہا ہے، جن میں عالمی امن فوج کی غزہ کی سرحد میں تعیناتی کی حمایت حاصل کرنا بھی شامل ہے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی امن فوج کی تعیناتی کا مقصد حماس اور دیگر مسلح فلسطینی تنظیموں کے میزائل حملے روکنا ہے- دوسری جانب مصر غزہ میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی مسلسل مخالفت کررہا ہے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی امن فوج کی تعیناتی کا مقصد حماس اور دیگر مسلح فلسطینی تنظیموں کے میزائل حملے روکنا ہے- دوسری جانب مصر غزہ میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی مسلسل مخالفت کررہا ہے-