پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی میزائلوں سے بچنے کے لیے نیا دفاعی نظام قائم کریں گے،اسرائیل

جمعرات 27-مارچ-2008

اسرائیلی نے فلسطینی مجاہدین کے تیار کردہ میزائلوں سے بچنے کے لیے جرمنی کے ائیر ڈیفنس سسٹم کے طرز پر نیا فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا عزم منصوبہ بنایا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین نے اس مقصد کے حصول کے لیے جرمن ائیرڈیفنس سسٹم کی ذمہ دار ادارے ’’لوک ہیڈمارٹین‘‘ سے اس ضمن میں تعاون حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے-
مارٹین نے جرمنی  کے لیے جدید ترین اور تیز ترین ائیرڈیفنس سسٹم تیار کیا ہے- یہ نظام بیک وقت اپنے ہدف کو  152 مقامات سے دس کلو میٹر دور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس نظام میں جدید ترین خودکار توپیں نصب ہیں جو اپنے طرف آنے والے کسی بھی میزائل کو ہر زاویے سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- اسرائیل اس نظام کے حصول کے لیے کوشاں ہے تاکہ القسام میزائلوں سے اسرائیلی آبادیوں کو محفوظ رکھا جاسکے-

مختصر لنک:

کاپی