اسرائیل نے مسافر طیاروں کو طیارہ شکن میزائلوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’’فلائٹ گارڈ‘‘ کے نام سے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-
اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ حزب اللہ، شام، ایران اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی طرف سے مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کے خدشے کے تناظر میں کیا ہے- رپورٹ میں اسرائیلی حکومت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مشرقی یورپ اور مشرقی ایشیائی ریاستوں کی طرف جانے والی پروازوں کو اسرائیل دشمن عناصر کے حملوں کا خطرہ ہے-
اسرائیل مخالف قوتیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مسافر طیاروں کو اغواء کرنے اور انہیں طیارہ شکن میزائلوں سے تباہ کرسکتی ہیں- حکومت اس سلسلے میں مسافر طیاروں پر ایسے آلات نصب کرے گی جس سے کسی بھی میزائل کے خطرے کی پیشگی سے قبل معلومات مل سکیں گی- اس کے علاوہ طیاروں میں اینٹی میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا جو طیاروں پر داغے گئے میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کردے گا-