شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکی عزم کمزور نہیں کیاجا سکتا: ڈک چینی

پیر 24-مارچ-2008

امریکی نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکہ کے عزم کو کوئی ہلا نہیں سکتا اور امریکہ کسی صورت بھی اسرائیل پر ایسے اقدامات کیلئے دباؤ نہیں ڈالے گا جو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوں۔
 یہاں اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈک چینی نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکہ کے عزم کو کوئی نہیں ہلا سکتا۔ امریکہ اسرائیل پر ایسے اقدامات کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالے گا جو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت فلسطینی تنظیم حما س کے راکٹ حملوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان نے ڈک چینی کے اس بیان کو اشتعال انگیز، مکمل طور پر یکطرفہ اور اسرائیلی قبضے کے حق میں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھی ہے۔ دوسر ی طرف اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں میں توسیع کے منصوبے پر عمل درآمد رواں ہفتے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

مختصر لنک:

کاپی