شنبه 16/نوامبر/2024

ڈنمارک میں میں انتہا پسند تنظیم کا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

پیر 24-مارچ-2008

ڈنمارک کی ایک انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت ’’ڈنمارک میں اسلام روکو‘‘ نے نبی آخری الزماں علیہ السلام کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
 واضح رہے کہ ڈنمارک سمیت یورپ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر نبی اکرم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی مذموم اشاعت کا سلسلہ جاری ہے- تنظیم کے سربراہ انڈرز گراورز نے ایک یورپی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ڈنمارک کے اخبارات میں شائع کارٹون نہ صرف دوبارہ شائع کیے جائیں بلکہ مزید کارٹون اور خاکے تیار کر نے کا ایک مقابلہ منعقد کیا جائے- انڈرز نے مزید کہا کہ وہ ڈنمارک اور یورپ کے دیگر خاکہ سازوں سے اس سلسلے میں مشورہ کررہے ہیں-
 انہوں نے کہا کہ ہم نے (گستاخانہ) خاکوں کو پوری دنیا میں پھیلانے کا عزم کررکھا ہے اور ہر قیمت پر اپنے مقاصد حاصل کریں گے- دائیں بازو کی تنظیم نے پورے یورپ میں کارٹون پھیلانے کے لیے ایک جلوس بھی نکالا- جلوس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ یورپ میں تیزی سے پھیلتا ہوا اسلام یورپی ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اسے روکنے کے لیے جھوٹا ثابت کرنا ضروری ہے- تنظیم نے اسلام اور قرآن کے خلاف تیار کردہ فلم کو نشر کرنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی