پنج شنبه 01/می/2025

عباس اتھارٹی کا صحافیوں پر تشدد

ہفتہ 22-مارچ-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے میڈیا سینٹر سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عباس اتھارٹی کے اہلکاروں نے 100 سے زائد صحافیوں کو زدوکوب کیا، ان کی توہین کی اور ان کے کیمرے چھین لیے اور ان کے دفاتر کو تباہ کیا-
 عباس اتھارٹی نے یہ اقدامات 2006ء میں حماس کے الیکشن جیتنے کے بعد کیے- عباس اتھارٹی نے 3 صحافیوں کو ہلاک کیا، 23کو اغواء کیا، 26 کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا- اس دوران صحافیوں پر22 حملے ہوئے- صحافیوں پر حملوں کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ وہ تعصب پر مبنی رپورٹ جاری نہیں کرتے تھے اور عباس اتھارٹی کی منشاء کے مطابق رپورٹ نہیں کرتے تھے-
 عباس اتھارٹی کے ان اقدامات کو تمام سول اداروں نے مسترد کیا ہے اور ان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان اقدامات کو آزادئ رائے کے خلاف قرار دیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی