شنبه 16/نوامبر/2024

روس کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی اور آباد کاری ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 22-مارچ-2008

روس نے اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور غرب اردن میں توسیع آباد کاری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے- رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کہا کہ اسرائیل کی ظالمانہ پالیسیوں کے باعث فلسطینی عوام نہایت کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں، جس پر انہیں سخت تشویش ہے-
 انہوں نے کہا کہ ماسکو مشرق وسطی کے حوالے سے امن کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکہ اور دیگر ممالک سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے-
 لافروف نے مزید کہا کہ ان کا ملک فلسطین میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم امن و استحکام کے قیام کے لیے اسرائیل کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی- روسی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سمیت فلسطین کی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں- انہوں نے کہا کہ روس اور حماس کے درمیان اچھے تعلقات موجود ہیں-
روس اس ضمن میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کرسکتا ہے، بشرطیکہ حماس پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ فلسطینی سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر داخلی مسائل کے حل کی کوشش کریں-

مختصر لنک:

کاپی