شنبه 16/نوامبر/2024

مصر نے ترکی کے رفاعی ادارے کے وفد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20-مارچ-2008

مصری حکام نے ترکی کے امدادی ادارے کے ایک وفد کو غزہ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کرلیا- تفصیلات کے مطابق ترکی کی تنظیم ’’کارڈلین دڑ‘‘ کے پانچ رکنی وفد کو مصر کے راستے غزہ داخلی ہونے سے فلسطینی سرحد کے پاس روکا گیا-
 امدادی ادارے کا وفد غزہ میں امدادی کالونی کے سلسلے میں آرہا تھا- دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا ہے- مصر کے راستے بیرونی وفود کے غزہ داخلے پر اسرائیل کو تشویش ہے-
 لہذا اس کی تشویش دور کرنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا- واضح رہے کہ مذکورہ تنظیم پہلے بھی غزہ کی پٹی میں مختلف ہسپتالوں کو ایمبولینسیں اور ادویات فراہم کرچکی ہے- امدادی تنظیم نے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی