پنج شنبه 01/می/2025

عرب سربراہی کانفرنس اسیران کے مسئلہ کو اولین ترجیح دے:فلسطینی جماعتیں

منگل 18-مارچ-2008

فلسطینی جماعتوں نے عرب سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انپے ایجنڈے میں اسیران کے مسئلے کو اولین ترجیح دیں- عرب سربراہی کانفرنس شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہوگی-
عوامی محاذکے جنرل سیکرٹری احمد سعدات کے اسرائیلی جیلوں میں دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے فلسطینی جماعتوں کے راہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنماء ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے عرب حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہاں ہیں؟ غزہ کو جلایا جارہا ہے- بچوں اور خواتین کو گرفتار کیا جارہا ہے- چالیس دن کی شیر خوار بچی جیل میں ہے- اسماعیل رضوان نے کہا ہم اسیران کے مسئلہ سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے-
 اسرائیل کو فلسطینی اسیران کو رہا کرنا ہوگا- مغربی اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کو چند درھم کے عوض میں رہا نہیں کیا جائے گا- عوامی محاذ کے پوسٹ بیورو کی رکن ڈاکٹر مریم ابودقہ نے کہا کہ اسیران کے مسئلہ کے حوالے سے فلسطینی عوام متحد ہے- انسانی حقوق کے ادارے ’’التعمیر‘‘ کے ڈائریکٹر خلیل ابو شملہ نے اس موقع پر کہا کہ احمد سعدات کی گرفتاری غیر قانونی ہے- احمد سعدات کی گرفتاری سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جائز اور فلسطینیوں کا حق ہے-

مختصر لنک:

کاپی