شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے

پیر 17-مارچ-2008

سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھے گا-
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوری کونسل کے چوتھے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی میں جامع اور پائیدار امن کے قیام کیلئے عرب امن تجاویز کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے اور سعودی عرب فلسطینیوں کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ اپنا قانونی حق حاصل نہیں کرلیتے- شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے کہا کہ سعودی عرب ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
عوام اسلام کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں- انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص تنقید سے بالاتر نہیں اور ہمیں خود احتسابی کا طریقہ اپنانا چاہیے- انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم مساوات اور ناانصافی کیلئے کوئی جگہ نہیں اور ہمارے معاشرے میں کوئی طاقتور یا کمزور نہیں اس لیے کہ ہم سب برابر ہیں- سعودی فرمانروا نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ذمہ دار آزادی کا احترام کیا ہے اور آزادی ہر پرامن شہری کا قانونی حق ہے- شاہ عبد اللہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے میں سیکورٹی فورسز کا کردار قابل تعریف ہے-

مختصر لنک:

کاپی