یکشنبه 04/می/2025

القسام میزائلوں سے اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف

ہفتہ 15-مارچ-2008

اسرائیل نے فلسطینی مجاہدین کے مقامی سطح پر تیار کردہ میزائلوں سے جنگی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا ہے- اسرائیلی سرکاری ٹی وی کے مطابق 1967ء کے بعد پہلی دفعہ مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا ہے-
 رپورٹ کے مطابق مجاہدین کے پاس موجود میزائل اگرچہ زمین سے زمین تک مار کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں تاہم ان میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اس قابل ہے کہ ان راکٹوں کے ذریعے فضاء میں بھی ہدف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے- رپورٹ کے مطابق غزہ پر حالیہ حملے کے دوران القسام III میزائلوں سے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا- جس کی وجہ سے کئی طیارے اور ہیلی کاپٹر ہنگامی طور پر اتارے گئے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان سے عملہ محفوظ رہا-
 رپورٹ کے مطابق مجاہدین غزہ کی فضاء میں پروازوں کے دوران ہیلی کاپٹروں پر مسلسل حملے کررہے ہیں- زیادہ تر ہیلی کاپٹروں کو ہلکے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جاتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی