اٹلی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف جنگ کسی طور بھی اسرائیل کے مفاد میں نہیں- اسرائیلی بقاء اور سلامتی حماس سے مذاکرات میں ہے-
ان خیالات کا اظہار اٹالین وزیر خارجہ ماسیموڈالیما نے اٹلی کے ٹیلی ویژن ’’سکائی‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا- انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین میں عوام کی ایک مقبول جماعت ہے، اسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا- حماس کے خلاف جنگ کا مطلب قیام امن کی منزل سے مزید دوری ہوگی-
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اٹالین وزیر کا یہ دوسری مرتبہ اسرائیل سے مذاکرات کا مطالبہ ہے- دریں اثناء اٹلی میں اسرائیلی سفیر غدعون مائر نے ڈالیما کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حماس سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا- اٹلی میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حماس سے موجودہ حالت میں مذاکرات کا مطلب اسرائیلی وجود سے دستبرداری کے مترادف ہوگا- ایک ایسی جماعت جو اسرائیل کے وجود کے خلاف ہو اس سے مذاکرات کیوں کر ہو سکتے ہیں-