7 مسلمان ممالک نے اسرائیل کی شمولیت کے پیش نظر پیرس میں ہونے والے کتاب میلے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے-
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل بک فئیر میں اسرائیل کے 39 ادیب اور پبلشرز شرکت کررہے ہیں اور اسرائیل کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے نہ صرف اسرائیل کو اہمیت دی جانے کی توقع تھی بلکہ اس بات کے امکان بھی ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے جس کی وجہ سے الجیریا، ایران، لبنان، مراکش، سعودی عرب، تیونس اور یمن نے اس کا پہلے بائیکاٹ کردیا ہے-
اسلامی ممالک سے بائیکاٹ کا یہ مطالبہ اسلامک ایجوکیشن سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن نے کیا تھا- دریں اثناء کتب میلے کے آرگنائزر نے بھی بائیکاٹ پر شدید احتجاج کیا ہے اور فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کے ترجمان ڈیوڈ مارٹین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ قابل افسوس ہے اور کہا کہ کتب میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے خوفزدہ ہوا جائے-