سماجی امور کے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جان ہولمز نے کہاہے کہ اسرئیلی حکومت کا یہ خیال کہ غزہ کی پٹی کی حصاربندی سے غزہ کے عوام ‘ حماس کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے‘ غلط ثابت ہوا ہے – رائیٹر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جان ہولمز نے کہاکہ اقوام متحدہ کے نزدیک ‘ غزہ کی پٹی کے محاصرے کے ذریعے حماس کی حکومت کاتختہ الٹنے کا حل غلط ثابت ہوا ‘ اس سے وہاں امن قائم نہیں ہوا ‘ انہوں نے مزید کہاکہ اس کی شدید ضرورت ہے کہ امن قائم کیا جائے اور اس کی بنیاد سیاسی مفاہمت پر ہو‘ انہوں نے مغربی کنارے میں نئی بستیوں نیز متنازعہ اسرائیلی دیوار کی مسلسل تعمیر پربھی شدید تنقید کی –
فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسرائیلی جیل میں قید سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے تمام گرفتار شدہ اراکین قانون ساز کونسل کی جانب سے اسلامی ممالک کی تنظیم اور عالمی پارلیمانی یونین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور فلسطینیوں کے مسائل کا حل تلاش کریں- مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ڈاکٹر عزیز دویک کے بیان کے مطابق انہوں نے ڈاکار میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے دنیا بھر کے مسلمان حکمران اور عوام متحد ہوجائیں اورفلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے یکساں موقف اختیار کریں –
غزہ کے محاصرے کے ذریعے حماس کی حکومت ختم نہ کی جاسکی
ہفتہ 15-مارچ-2008
مختصر لنک: