شنبه 16/نوامبر/2024

اردنی حکام نے فدائی حملہ آور کے خاندان کو تعزیتی کیمپ لگانے سے روک دیا

بدھ 12-مارچ-2008

اردنی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی سکول پر فدائی حملہ آور کے چچا کو عمان میں تعزیتی کیمپ لگانے سے روک دیا-
 شہید کے چچا محمد قاسم نے اخبارات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ حکام ان پر تعزیتی ریفرنس منعقد نہ کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں- ان کا مطالبہ ہے کہ تعزیتی پروگرام کے انعقاد سے اردن اور اسرائیل کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگی- دوسری جانب پولیس نے محمد قاسم کے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے اور بڑی تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ہے-
 ان کے گھر کی طرف تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کو راستے میں روکا جارہا ہے- واضح رہے کہ اردن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شہید کے چچا اور ان کے پورے خاندان کو ابودھیم کے فدائی حملہ میں مرتبہ شہادت پر فائز ہونے کے حوالے سے مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی