چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا :اسرائیل

بدھ 12-مارچ-2008

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ حماس کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاگیاہے اور اسرائیلی فوجیوں کو حکم دیاگیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی کارروائیوں میں کمی کردیں –
عبرانی ریڈیو کے مطابق باراک کا کہناہے کہ سالانہ انٹیلی جنس جائزے سے محسوس ہوتاہے کہ اسرائیل کو کئی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حماس کے عسکری بازو قسام بریگیڈ نے غزہ میں اپنی قوت مجتمع کرنا شروع کردی ہے-
ایک طرف اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اپنی آبادیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کررہاہے‘دوسری طرف باراک کا کہناہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا -’’ اگرچہ اسرائیل کے لئے کئی رکاوٹیں درپیش ہیں -‘‘قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاکہ اسرائیل کو بغیر کسی شرط کے امن کا تحفہ پیش نہیں کیا جائے گا-انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرے اور غزہ میں فوجی اقدامات بند کرے-
عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے عسکری بازو صلاح الدین بریگیڈ کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی – انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ اور مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف مسلح کارروائیاں بند کرے اور بغیر کسی پیشگی شرط کے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرے – فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق مصر کے ہسپتال میں 26سالہ علاعطاء اللہ کا انتقال ہوگیا ہے ‘ مارچ کے  آغاز میں اس کے خاندان کے چھ افراد اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے اور وہ شدید زخمی ہوا تھا

مختصر لنک:

کاپی