شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، فوج ہائی الرٹ

پیر 10-مارچ-2008

اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی علاقے پر پروازیں کی ہیں، جن پر لبنانی حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے-
لبنانی حکومت کے ایک سینئر سیکورٹی اہلکار نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اسرائیلی طیارے نچلی پرواز کرتے ہوئے لبنان میں داخل ہوئے جبکہ لبنانی فوج کے سربراہ مائیکل سلیمان نے فوج کو اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خاتمے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے- ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج عوام اور حزب اللہ کی حمایت سے اسرائیل کو جارحیت کی اجازت نہیں دے گی-
 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوگی- گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی مذہبی ادارے پر مسلح افراد کے حملے میں 9 یہودی ہلاک ہوگئے تھے اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیئے اور لبنان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی میں ملوث ہو رہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی