اسرائیلی وزیر خارجہ ٹسیبی لیونی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، اسرائیلی بقاء اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہوگی-
امریکی مندوب جیمز جونز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائے گا کیونکہ ایک ایسی آزاد ریاست جس میں حماس جیسی اسرائیل دشمن طاقتیں موجود ہوں کسی صورت بھی اسرائیل کے مفاد میں نہیں- انہوں نے کہا کہ حماس نے غزہ میں الگ ریاست قائم کررکھی ہے جو اسرائیل کے لیے مسلسل خطرات پیدا کررہی ہے- فلسطینی قیادت سے مذاکرات کا مقصد آزاد ریاست کا قیام نہیں بلکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کو بروئے کار لانا ہے-
لیونی نے مزید کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہوسکتی ہے- لہذا فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل دہشت گردی کے تمام سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا-