اردن میں قائم اخوان المسلمون کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کا سلسلہ جاری ہے- اردن کے دارالحکومت عمان میں اخوان المسلمون کے زیر اہتمام اسرائیل کے خلاف ایک عوامی مظاہرہ کیا گیا- مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اردن میں اخوان المسلمون کے امیر جمیل ابوبکر نے عرب ممالک کی حماس بارے پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی- انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کی خاموشی پر مبنی پالیسی بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور خون ریزی کا باعث بن رہی ہے-
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور جنگ و جدل کے طریقے کو عالم اسلام کے خلاف کھلی سازش قرار دیا- جمیل ابوبکر نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے- اخوان راہنماء نے امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزارائس کے حالیہ دورہ مشرق وسطی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ دورہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے قتل عام کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کے لیے تھا- مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی- مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے-