پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کا مطالبہ

اتوار 9-مارچ-2008

اسرائیلی ممبر پارلیمنٹ اور خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کے سابق چیف ڈانی یاٹوم نے حکومت سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
 اسرائیلی سرکاری ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو القدس میں ہونے والے فدائی حملے نے اسرائیلی امن کو سخت خطرات سے دوچار کردیا ہے- لہذا حکومت فلسطینی شہریوں کے مقبوضہ شہر میں آمد اور ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرے- ایک سوال کے جواب میں یاٹوم نے کہا کہ پہلے سے موجود فلسطینیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے قبل اس کا ازالہ کیا جاسکے-
سابق انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ فلسطینیوں میں دہشت گردی کا عنصر غالب ہے اور وہ اسرائیلی مفادات پر مزید حملے کرسکتے ہیں- اس لیے ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت غرب اردن اور یروشلم سمیت تمام شہروں میں فلسطینیوں کو اپنی نگرانی میں رکھیں-

مختصر لنک:

کاپی