یکشنبه 04/می/2025

مذہبی مدرسے پر فدائی حملہ آور کو روکنا ناممکن تھا: اسرائیلی پولیس

اتوار 9-مارچ-2008

اسرائیلی پولیس نے فدائی حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے- اسرائیلی پولیس کے آئی جی جنرل ڈوڈمی کوھین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے یہودی مذہبی مدرسے میں حملہ آور کو روکنا ناممکن تھا- حملہ آور مکمل تیاری کے ساتھ آیا تھا اور اس کے پاس اسلحہ کا بہت بڑا میگزین تھا- کوئی بھی سیکورٹی گارڈ اسے حملے سے نہیں روک سکتا تھا-
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو فلسطینی فدائی حملہ آور چوبیس سالہ علاء ابودھیم نے یہودی مذہبی مدرسے میں حملہ کیا تھا جس میں آٹھ یہودی ہلاک اور چالیس کے قریب زخمی ہوئے تھے- مذہبی مدرسہ انتہاء پسند یہودی تنظیم ’’غوش ایمونیم‘‘ کے زیر انتظام تھا-

مختصر لنک:

کاپی